Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بال بنائیں اسٹریٹ ، ہموار اور چمکدار ‎

کیا آپ بالوں کی خوبصورتی اور انہیں اسٹریٹ رکھنے کے لیے ہیئر ماسک کے استعمال سے واقف ہیں ؟ اگر آپ اپنے بالوں کو ہیئر ڈرائر اور آئرن کی تپش جھیلنے سے بچانا چاہتی ہیں تو یقین کریں آپ کے بالوں کو ہیر ماسک کی ضرورت ہے ۔ یہ بالوں کے لئے ڈیپ کنڈیشننگ کا کام کرتا ہے اور اس میں شامل اجزاء بالوں کو غذا فراہم کرتے ہیں ۔ بالوں کو قدرتی طور پر اسٹریٹ کرنے کےلیے بال دھونے کے عمل میں سموتھنگ ہیئر ماسک کو ضرور شامل کرلیں ۔ ماسک کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ بالوں کو شیمپو کرنے اور کنڈیشنر استعمال کرنے کے بعد گیلے بالوں میں کسی اچھے برانڈ کا اسموتھ ڈیپ ٹریٹمنٹ ماسک مناسب مقدار میں جڑوں سے سروں تک لگائیں اور تین سے پانچ منٹ تک لگا رہنے کے بعد پانی سے دھولیں ۔ آپ کے بالوں کی چمک دمک دیکھنے سے تعلق رکھے گی ۔
 

شیئر: