Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیو کمپنی نے کی شیاؤمی کی نقل‎

کامیو کمپنی نے کامیو ایکس 1 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ فون کا نہ صرف ڈیزائن شیاؤمی کے اسمارٹ فون سے ملتا جلتا ہے بلکہ اس میں ریڈمی 5 اور رئیلمی 1 جیسے فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی پلس فل ویو آئی پی ایس ڈسپلے ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیس ریکوگنیشن فیچر بھی شامل ہے۔ سیکورٹی کیلئے فون میں فنگر پرنٹ سینسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3050 ملی ایمپیر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، سرخ اور سنہری رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسکی قیمت 7499 ہندوستانی روپے ہے۔

شیئر: