Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے نرخنامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وزارت توانائی

جدہ .... سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات نے واضح کیا ہے کہ بجلی کے نرخنامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس قسم کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاع قطعاً غلط ہے حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ وزارت نے زور دیکر کہا کہ اس قسم کی مغالطہ آمیز اطلاعات شائع کرنے اور سوشل میڈیا پر پھیلانے سے قبل متعلقہ معتبر ذریعے سے اسکی تصدیق کرنے کا اہتمام کیا جائے۔ اس سلسلے میں احتیاط برتی جائے۔ سعودی خبررساں ایجنسی سرکاری خبروں کا حقیقی سرچشمہ ہے اسی پر انحصار کیا جائے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں