Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’السجیٰ گارڈنز‘: جدہ میں قدرتی حسن اور تفریح سے بھرپور پُرسکون تفریحی مقام

السجیٰ گارڈنز 60 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
جدہ کے وسط میں واقع السجیٰ گارڈنز اپنے سرسبز مقامات، تفریحی اور سپورٹس سرگرمیوں کے ساتھ رہائشیوں اور سیاحوں کو متوجہ کرتا ہے۔
یہ کھلی فضا میں ایک ایسا مقام ہے جو سعودی سمر سیزن 2026 کے دوران تفریح کا ایک بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق 60 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا یہ گارڈن جوائے پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد ایسے پارکس اور عوامی مقامات تیار کرنا ہے جو صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیں، معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے پُرکشش ماحول فراہم کریں۔
السجیٰ گارڈنز پورے سمر سیزن میں وزیٹرز کے لیے ایک مناسب مقام ہے جہاں 20 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر سبزہ زار اور 13ہزار 500 سے زیادہ درخت موجود ہیں۔
یہ قدرتی حسن اس مقام کو ایک منفرد پہچان دیتا ہے۔ چہل قدمی، بیٹھنے اور کھلی فضا سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھرپور جگہ فراہم کرتا ہے۔
السجیٰ گارڈنز خاندانوں کے لیے تفریحی سہولتوں کی ایک رینج پیش کرتا ہے جس میں دو ہزار200 مربع میٹر پر محیط چلڈرن شیڈڈ پلے ایریا شامل ہے۔

یہاں مختلف عمر کے بچوں کے لیے جسمانی سرگرمیوں کے متنوع مواقع موجود ہیں جبکہ خاندان کے دیگر افراد یہاں موجود بیٹھنے کی جگہوں اور سر سبز مقامات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

 

شیئر: