Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد، مضبوط تعلقات کی تعریف

حکومت اور عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے پاکستان کے یوم آزادی پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں صدر پاکستان کی صحت، خوشی، پاکستانی حکومت اور عوام کے لیے مسلسل ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ 
انہوں نے اپنے پیغام میں دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔ تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی یوم آزادی کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ 
سعودی ولی عہد نے حکومت پاکستان اور عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

 

شیئر: