Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹور دی فرانس کے فاتح سے پولیس کی بدتمیزی

پیرس : 4 مرتبہ کے ٹور دی فرانس کے فاتح کرس فرام کو پولیس افسر نے ایک جھگڑالو مداح ہونے کے شبہ میں پکڑ لیا۔ پولیس نے انہیں ان کی سائیکل سے کھینچ کر اتارا۔ 33 سالہ کرس فرام 17واں مرحلہ ختم کرنے کے بعد چوٹی سے اتر رہے تھے۔ اس واقعہ میں کرس زخمی تو نہیں ہوئے تاہم انہوں نے پولیس افسر کے ساتھ تلخ کلامی کی۔ وہ اپنی کٹ پر جیکٹ پہنے ہوئے تھے اس لئے سائیکل سے گھسیٹے جانے کے باوجود انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔ پولیس افسر نے اس واقعہ پر ان سے معذرت بھی نہیں کی۔ 

شیئر: