سعودی اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات کی ( فائل فوٹو: گیٹی امیجز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو جنوبی افریقہ کے ہم منصب رونالڈ لیمولا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات کا جائزہ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور موجودہ چیلنجوں سے نمنٹے کے لیے کوششوں پر بھی بات کی جس سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے۔
