Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نماز کیلئے اسپیکر کی کیاضرورت، راج ٹھاکرے

نئی دہلی۔۔۔۔مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے نماز کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نماز پڑھنے کیلئے لاؤڈ اسپیکر کی کیا ضرورت ؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ نماز پڑھنا ہوتوگھر میں پڑھو راستہ کیوں بند کرتے ہو۔ ؟راج ٹھاکرے نے کہا کہ میں مہاراشٹر اور ملک کے تمام مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ نماز اور اذان لاؤڈ اسپیکر پر ادا کرنے کی کیا ضرورت۔ عوام اپنی ذمہ داری خود ادا کریں اور ایسے کام نہ کریں جس سے ملک اور ریاست میں کسی قسم کے احتجاج یا تحریک کی صورتحال پیدا ہو۔راج ٹھاکرے نے مراٹھا ریزرویشن تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرے کے دوران ہونے والے پُرتشد ہنگاموں اور نقصانات کی ذمہ دار ریاستی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر نہیں چلاسکتے تو اقتدار سے ہٹ جانا چاہئے ۔حکومت  عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑنہ کرے بلکہ ایمانداری سے مراٹھا ریزرویشن کے بارے میں اپنے ارادے سے آگاہ کرے۔
مزید پڑھیں:- -- -مالیہ کی حوالگی پر آخری سماعت 31جولائی کو

شیئر: