ملائیشیا کے بادشاہ نے السلام ایرو سپیس انڈسٹریز کا درورہ کیا
اس دورے میں وزیر سیاحت احمد الخطیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم نے بدھ کو سعودی عربیئن ملٹری انڈسٹری کمپنی(سامی) کے ذیلی ادارے السلام ایروسپیس انڈسٹریز کا دورہ کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس دورے میں وزیر سیاحت احمد الخطیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملائیشیا کے فرمانروا کو کمپنی کی تنصیبات، طیاروں کی مینٹینس، ریپیئر اور اوور ہالنگ کے شعبوں میں اس کی جدید صلاحیتوں اور مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ایوی ایشن اور ایروسپیس انڈسٹری کی لوکلائزیشن میں اس کے کردار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
السلام ایرو سپیس انڈسٹریز کا مقدصد ایروسپیس سسٹمز کے شعبے میں پائیدار صنعتی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
ملائیشیا کے دورے کا مقصد سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان ایوی ایشن اور سپیس کے میدان میں مستقبل میں تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنا ہے۔
