ریاض سیزن: ایک ماہ سے بھی کم وقت میں 20 لاکھ وزیٹرز کا خیرمقدم
افتتاح کے بعد سے متعدد بڑے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ’ ریاض سیزن 2025 میں 10 اکتوبر کو آغاز کے بعد سے اب تک 2 ملین وزیٹرز کا خیرمقدم کیا گیا۔‘
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا’ یہ سنگ میل خطے اور دنیا کے سب سے معروف تفریحی پرگرام میں سے ایک کے طور پر فیسٹیول کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کا اجاگر کرتا ہے۔‘
اس سیزن کا آغاز امریکی کمپنی میسی کے تعاون سے ایک رنگا رنگ گلوبل پریڈ سے ہوا تھا، جو وژول اور آرٹسٹک پرفارمنس کے امتزاج کے ساتھ اپنی نوعیت کی منفرد تقریب تھی۔
25 سے زیادہ فلوٹس اور 3 ہزار فنکار اس رنگا رنگ تقریب میں شریک ہوئے۔
افتتاح کے بعد سے اس سیزن میں متعدد بڑے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ نئے اور پرانے تفریحی زون جسے السویدی پارک اور دی گرووز میں بھی وزیٹرز کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔
اس سیزن میں انا عربیہ اور جیولری سیلون سمیت انٹرنیشنل ایگزیبیشن کے ساتھ اپنی ثقافتی اور تجارتی اپیل کو مزید بڑھایا ہے۔

سیزن میں 11 تفریحی مقامات ہیں جبکہ 15 عالمی مقابلے اور 34 نمائشیں وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بہت سے چھوٹے پروگراموں میں آئندہ 4 ماہ تک 7 ہزار سے زائد ایونٹس ہوں گے۔
بولیوارڈ ورلڈ میں نئے انٹرنیشنل زون ہیں، نئے اضافہ میں انڈونیشیا، کویت اور جنوبی کوریا کی ثقافتی نمائندگی شامل ہے جس سے کل ثقافتوں کی تعداد 24 ہوگئی۔
یاد رہے گزشتہ برس کے ریاض سیزن کی 110 ارب سوشل میڈیا تاثرات جبکہ 100 ممالک سے 3300 میڈیا وزٹس ملے، 135 ممالک سے 20 ملین وزیٹرز ریکارڈ کیے گئے تھے۔
