سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے بدھ کو ریاض میں بلغاریہ کے ہم منصب ڈینیئل میتور کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔