Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوکلام معاملے پر مودی چین سے کیوں بات نہیں کرتے؟، کانگریس

    نئی دہلی- - - -کانگریس نے کہا  ہے کہ چین نے ڈوکلام علاقے میں  فوجی اسٹریکچر تیار کرلیا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے پر کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں۔کانگریس کے ترجمان رند یپ سنگھ سرجیوالا نے کہا کہ چین کا یہ قدم ہمارے لئے بڑا چیلنج بن گیا  لیکن مودی اس معاملے پر چین کے ساتھ کچھ بھی بات کرنے کے لئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72  گھنٹے کے دوران، چین کے نائب وزیر خارجہ بھوٹان کا دورہ کرتے ہیں اور ہندوستان کو شامل کئے بغیر ڈوکلام معاملے پر  مذاکرات کرتے ہیں۔ بھوٹان کے چین کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات بھی نہیں  پھر بھی دونوں ممالک کے درمیان اس موضوع پر تبادلہ خیال ہوتا ہے مودی اس مسئلہ پر خاموش ہیں۔ جوہانسبرگ میں بریکس  اجلاس کے دوران  مودی اور چین کے صدر سے علیحدہ بات چیت کرتے ہیں مگر وہ اس معاملے کو نہیں اٹھاتے۔ترجمان نے کہا کہ شمالی ڈوکلام میں جس طرح فوجی سازوسامان اور انفراسٹرکچر چین نے تیار کیا ،اس کی تصاویر کانگریس نے جاری  کیں۔
مزید پڑھیں:- - - -مالیہ کی حوالگی پر آخری سماعت 31جولائی کو

شیئر: