Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کی موت کا بدلہ لینے کیلئے بھائی بہن نے اسپتال کو آگ لگادی

سان ایسیڈرو، پیرو .....  والدین جدا ہوجائیں تو بچوں کی حالت نفسیاتی طور پر بہت خراب ہوجاتی ہے اور یہ ایسا غم ہوتا ہے جسے وہ عرصہ دراز تک بھلانے کی ہزاروں کوشش کے باوجود نہیں بھلا پاتے۔ ایسا ہی کچھ یہاں دیکھنے میں آیا۔ جب ایک  زور دار بم دھماکے کے بعد پورے اسپتال میں آگ لگ گئی اور تقریباً35افراد زخمی ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ  اس آتشزدگی اور دھماکے کے لئے دونوں بھائی بہن لینن الیگزینڈر اور کلاڈیا روسیو اسپتال کو ذمہ دار سمجھتے رہے تھے مگر ان کے انتقامی حملے کے نتیجے میں 35افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں دونوں بھائی بہن بھی شامل ہیں۔ دونوں بچوں کی ماں2011ء میں  دماغ کے آپریشن کے دوران اسپتال میں فوت ہوگئی تھی اور بھائی بہن اس موت کو آج تک نہیں بھولے تھے۔  بھائی لینن الیگزینڈر 40سال کا ہے جبکہ بہن کلاڈیا کی عمر 44سال بتائی جاتی ہے۔ دونوں نے  اسپتال کی لیباریٹری کے دروازے کے قریب  دیسی ساخت کے دو بم چھپا کر رکھ دیئے تھے جو دن کے گیارہ بجے زور دار دھماکے سے پھٹے اور پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ پولیس نے دونوں بھائی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ قائم کردیا ہے مگر کوئی ٹھوس ثبوت ان کے پاس نہیں اس لئے تحقیقات کا سلسلہ  جاری ہے۔ دھماکہ کرنے کے بعد دونوں بھائی بہن واپس گھر چلے گئے تھے مگر دھماکے سے متاثر ہونے کی وجہ سے بہن کی آنکھ کی روشنی متاثر ہوئی تھی اور اس کے لئے بات چیت کرنا بھی ناممکن ہورہا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ دماغی طور پر اسے بہت نقصان پہنچا ہے۔ جسے ٹھیک کرنے کے امکانات نہ ہونے کے برابرہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -انڈونیشیا میں 2منہ والی بچے کی پیدائش

شیئر: