Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لنکڈ ان پر وائس میسج بھیجے جا سکیں گے

لنکڈ ان کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم پر وائس میسجنگ سپورٹ بھی شامل کر دی گئی ہے یعنی اب صارفین اپنے پیشہ ورانہ راوابط میں اپنی آواز کا استعمال بھی کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وائس میسجنگ کے ذریعے کمیونیکیشن کو زیادہ متاثر کن اور آسان بنایا جاسکے گا۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لئے کے بورڈ میں دیے گئے مائیکروفون آپشن کو منتخب کرنا ہوگا اور اسے ہولڈ رکھنا ہوگا۔ مکمل پیغام ریکارڈ کرنے کے بعد انگلی کو چھوڑ کر اسے وائس کلپ کے طور پر بھیجا جاسکے گا۔اپڈیٹ کو ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے اٹیچمنٹ آئیکون ، کمپوز باکس کو اسٹریچ کرنے کی سہولت اور مینشن فیچر متعارف کرایا تھا۔
 

شیئر: