Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف مسقط پہنچ گیا

مسقط.... پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق پی این ایس سیف اِن دنوں خلیج عدن اور جنوبی بحر احمر میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز پر مامور ہے۔ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کا مقصد بین الاقوامی اور قومی تجارتی جہاز رانی کے بحری راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔ ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر کی رائل اومانی بحریہ کے آفیسرز اور دیگرعسکری شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ پاکستان کے سفیر، عمانی نیوی کے آفیسرز ،مختلف ممالک کے سفرائ، عمانی و پاکستانی کمیونٹی نے جہاز کا دورہ کیا۔ ترجمان پا ک بحریہ نے بتایا کہ پی این ایس سیف اور رائل عمانی نیو ی کے جہاز مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیں گے۔مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ ترجمان پا ک بحریہ نے کہا کہ پی این ایس سیف کایہ دورہ دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا ۔

شیئر: