Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلانٹا اوپن: جان اسنرنے ہموطن کو ہراکر ٹائٹل جیت لیا

 
اٹلانٹا : یہاں کھیلے جانیوالے اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگل فائنل میں امریکی کھلاڑی جان اسنر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے ہی ریان ہریسن کو ہرا کر چھٹے سال میں پانچویں بار ٹائٹل جیت لیا۔جارجیا یونیورسٹی کے سابق اسٹار ٹینس کھلاڑی نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ مجھے یہ میچ جیت کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے اور تھکن کا کوئی احساس نہیں۔ ٹاپ سیڈ اسنر نے یہ مقابلہ 7-5،3-6اور 4-6سے جیت لیا۔ قبل ازیں جان اسنر اور ریان ہریسن فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنے اپنے حریف کو با آسانی شکست دیدی۔پہلے مینز سنگلز سیمی فائنل میں امریکی کھلاڑی جان اسنر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ایبڈن کو زبردست مقابلے کے بعد 6-4، 6-7 اور 6-1 سے ہرا کر آٹھویں مرتبہ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں امریکہ کے ہی ریان ہریسن نے کیمرون نورائی کو 2-6، 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔

شیئر: