غیر ملکی پہلوانوں کوپاکستان آنے پر خوش آمد ید

 
  لندن :برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے غیر ملکی پہلوانوں کو پاکستان آنے کےلئے خوش آمدید کہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے رنگز آف پاکستان ٹورنامنٹ اوراس کھیل کو پاکستان میں فروغ دینے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ ذرائع کے مطابق دنیا بھر سے25نامور غیر ملکی پہلوان اگست میں پاکستان آئیں گے اور رنگز آف پاکستان نامی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جو ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ رنگز آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو عمران شاہ ہیں ۔عمران شاہ نے گزشتہ سال پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے نام سے پاکستان میں پہلے ایونٹ کا انعقاد کیا تھا تاہم اب انہوں نے اسے رنگز آف پاکستان کا نام دے دیا ہے۔

شیئر: