Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں بولنگ کرنا پسند ہے، وہاب ریاض

کیرنز... پاکستانی بولروہاب ریاض نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔ رفتار کے ساتھ بہتر لائن اور لینتھ برقرار رہے تو وکٹیں ملتی ہیں۔پاکستانی اٹیک میں ہر طرح کی ورائٹی موجود ہے۔ بیٹسمین بھی جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی اور ملک سے زیادہ آسٹریلیا میں بولنگ کرنا پسند ہے۔ یہاں اچھی رفتار کے ساتھ بہتر لائن اور لینتھ برقرار رہے تو وکٹیں ملتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی اٹیک میں ہر طرح کی ورائٹی موجود ہے۔ میرے پاس اسپیڈ ہے، محمد عامر سوئنگ اور راحت علی سیم بولنگ میں ماہر ہیں۔ عمران خان بھی حریفوں کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شیئر: