Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دوسرے کی تعریف سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں، اکھلیش یادو

لکھنؤ۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندرمودی کے لکھنؤ دورے پر سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے عوام کو گمراہ کرنے کے ہنر کا اچھا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کا یہی چہرہ اور کردار ہے کہ کرنا کچھ نہیں لیکن جونہیں کیا اس کا بھی سہرا اپنے سر باندھنا ہے۔ ترقی کے نام پر چھوٹے اعدادو شمار پیش کرنے میں مہارت حاصل ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ یہ کیسی بدقسمتی ہے کہ بغیر کچھ کئے وزیر اعلیٰ کے ذریعے وزیر اعظم کی تعریف کی جاتی ہے اور وزیر اعظم کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔اکھلیش نے کہا کہ وزیر اعظم نے لکھنؤ کے ترقیاتی منصوبوں کی بہترین خاکہ کشی کی لیکن انہیں بناتے میں کیوں جھجک محسوس ہوئی کہ سماج وادی حکومت کے دور میں ہی ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا۔یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔ لکھنؤ ، آگرہ 302کلو میٹر طویل ایکسپریس وے تعمیر کیا گیا، گومتی ریور فرنٹ، جنیشور مشرا پارک بنائے گئے۔ بہتر ہوتا کہ کہ وزیر اعظم لکھنؤ میٹرو پر بھی بات چیت کے دوران بتادیتے کہ اس کی ابتدا کس نے کی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں صحت ، تعلیم ، نظم و نسق سمیت تمام شعبوں میں حالات ابتر ہیں۔کسانوں کی خود کشی اور بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -گورکھپور میں کسانوں کا انوکھا احتجاج،دھان سڑک پر اگادیئے

شیئر: