مودی کا ’’گڈ گورننس‘‘‘اور ’’بیٹی بچاؤ‘‘محض نعرہ

نئی دہلی۔۔۔۔ملک میں بار بار نظام حکومت کو بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے زور دینےپر طنز کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا کہ ’’گڈ گورننس ‘‘اور ’’بیٹی بچاؤ‘‘اسکیمیں محض نعرے ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ۔ راہول نے ٹویٹر پرتحریر کیا کہ’’ یقین دہانی بابو‘‘ اور ’’گڈ گورننس  بابو کی کہانی ‘‘ہم نے سنا ہے کہ جس کو منتخب کیا ہے اس نے ’’بیٹی بچاؤ‘‘کا محض نعرہ ہی دیا ہے۔ کانگریس صدر نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ بہار کے مظفر پور میں چلڈرن ہوم کے ہاسٹل میں لڑکیوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کے واقعات کی خبر بھی پوسٹ کی ۔
مزید پڑھیں:- - - -ایک دوسرے کی تعریف سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں، اکھلیش یادو

شیئر: