Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی ہند میں شدید بارش،دریاؤں میں طغیانی سے سیلاب

نئی دہلی۔۔۔۔۔شمالی ہند کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست اتر پردیش میں بارش کا سب سے زیادہ اثر دیکھنے میں آیا ۔یہاں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 12افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دہلی کے دریائے جمنا میں سطح آب خطرے کے نشان سے اپور بہہ رہا ہے۔مسلسل بارش کے باعث پرانے جمنا پل پرٹریفک بند کردیا گیا۔دہلی حکومت نے دریائے جمنا میں طیغانی پر نظر رکھنے کیلئے سیلاب کنٹرول مرکزاور 24گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے والے امدادی مراکز قائم کردیئے ۔انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے مطابق جمنا کا پانی آج شام سے205.5میٹر اوپر بہہ رہا ہے۔جبکہ خطرے کا نشان204.83ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -مودی کا ’’گڈ گورننس‘‘‘اور ’’بیٹی بچاؤ‘‘محض نعرہ

شیئر: