Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام: شہریت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

نئی دہلی۔۔۔۔آسام میں پیر کو جاری ہونیوالی نیشنل رجسٹرارآف سٹیزن کی فائنل فہرست جاری ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں سیاسی گھمسان شروع ہوگیا۔ ترنمول کانگریس نے شہریت کی فہرست سے 40لاکھ افراد کے نام خارج کرنے کے مسئلے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ برپا کیاجس سے کابینہ کی کارروائی2مرتبہ ملتوی کرنا پڑی۔لوک سبھا میں اپوزیشن کے تمام ارکان نے فہرست کیخلاف نعرے بازی کی۔اس دوران وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر ہنگامہ کرنے کی ضرورت نہیں ۔جس کا بھی نام فہرست میں شامل نہیں اسے شہریت کیلئے این آر سی میں دعویٰ دائر کرنے کا پورا اختیار حاصل ہے۔وہ فارنرز ٹربیونل میں بھی اپیل کرسکتاہے ۔راج ناتھ نے لوک سبھا میں کہا کہ آج جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ آخری نہیں ۔ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں تمام سیاسی پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہے۔اس قسم کے حساس موضوعات پر ہنگامہ برپانہیں کرنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - -مولانا ارشد مدنی جمعیت علمائے ہند کے صدر منتخب

شیئر: