Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیتون کا تیل کرے سر کی خشکی کا مکمل خاتمہ ‎

زیتون کے تیل میں قدرت نے بیش بہا فوائد رکھے ہیں ۔ یہ کمزور اعضاء اور اعصاب کو تقویت فراہم کرتا ہے اور اندرونی چوٹ کی سوزش ،  موچ ،  کمر کے درد اور اعصابی درد کو دور کرتا اور ہڈیوں کو طاقت مہیا کرتا ہے ۔ زیتون کا تیل مالش کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اسے مخصوص مقدار میں پیا بھی جاتا ہے ۔ زیتون کا تیل گردے اور پتے کی پتھری  کو پگھلانے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ کمزور بچوں کے بدن پر تیل کی مالش کر کے دھوپ میں لٹانے سے بچے جسمانی طور پر مضبوط اور صحت مند پرورش پاتے ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ اسے بالوں اور سر کی خشکی دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔سر کی خشکی دور کرنے کے لیے دال ماش ایک پاؤ ، مہندی کے پتے آدھا پاؤ اور کلونجی ایک چھٹانک باہم پیس کرپاؤڈربنالیں ۔ یہ پاؤڈر دو  چمچ لے کر حسب ضرورت دہی اور زیتون کے تیل میں مکس کرکے اچھی طرح بالوں کی جڑوں سمیت کناروں تک لیپ  کر لیں اور 2 گھنٹے لگا رہنے کے بعد بال دھولیں ۔ دو سے تین مرتبہ استعمال میں ہی خشکی ختم ہوکر بالوں میں چمک ، ملائمت اور تراوت ظاہر ہونا شروع ہو جائے گی ۔
 

شیئر: