Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رقم کے لالچ میں باپ نے11سالہ بیٹی کی19سال بڑےشخص سے شادی کرادی

گریٹر نوئیڈا۔۔۔۔گریٹر نوئیڈا کے کوتوالی سورج پور علاقے میں رہنے والی خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ اس کے والد نے 11سالہ بیٹی کی شادی بلند شہر کے رہنے والے30سالہ دیویندر سے کرادی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے 3بچے ہیں جن میں سے 11سالہ بیٹی ،  9سالہ بیٹااور چھوٹی بیٹی 5سال کی ہے۔ اس کے شوہر کو پیسوں کی سخت ضرورت تھی اس وجہ سے بیٹی کی شادی 63ہزار روپے کے عوض طے کردی ۔پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزم شوہر اونکار اور دیویندر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف کارروائی کرکے انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی کا ’’گڈ گورننس‘‘‘اور ’’بیٹی بچاؤ‘‘محض نعرہ

 

 

شیئر: