Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے صحت ، تعلیم او رہوٹلنگ کے شعبوں میں 17نئے ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ دیدیئے

بدھ یکم اگست 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی عرب نے باب المندب میں حوثیوں کی جانب سے عالمی جہاز رانی کے خطرات سے بین الاقوامی برادری کو خبردار کردیا
٭ سعودی عرب نے صحت ، تعلیم او رہوٹلنگ کے شعبوں میں 17نئے ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ دیدیئے
٭ روس نے اسرائیل کو جنوبی شام میں ایران اور اسکی ملیشیاﺅں کے خطرات سے محفوظ ہونے کے پیغامات بھیج دیئے
٭ حوثیوں کے زیر استعمال بیلسٹک میزائل اور ڈرون ایرانی ساختہ ہیں، اقوام متحدہ کے ماہرین نے شواہد پر مشتمل رپورٹ پیش کردی
٭ صدام حسین کے دور میں مختلف ناموں سے لبنانی بینکوںمیں جمع کرائے گئے اربو ں ڈالر پر قبضہ جمانے کی کوشش ناکام بنادی گئی
٭ ٹرمپ نے ایرانی عہدیداروں سے غیر مشروط ملاقات کی پیشکش کرکے پیرس سمیت تمام یورپی ممالک کو حیرت زدہ کردیا
٭ سوڈانی صدر عمر البشیر نے جنوبی سوڈان کے صدر کو امن معاہدے پر دستخط کی دعوت دیدی
٭ یہودی ریاست کے قانون پر احتجاج کیلئے ایک ہزار یہودیوں نے تل ابیب میں عربی زبان سیکھنا شروع کردی
٭ اسرائیلی عدالت نے فیس بک پر قصیدہ جاری کرنے پر فلسطینی شاعر خاتون کو جیل بھیجنے کا فیصلہ سنادیا
٭ حوثیوں نے جہاز رانی کو خطرات لاحق کرنے پر متوقع پابندیوں سے بچنے کیلئے سمندری سمجھوتے کی پیشکش کردی
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: