Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو میں مسافر طیارہ اڑان بھرتے ہی گرکر تباہ، 85 زخمی

میکسیکوسٹی ۔۔۔ میکسیکو کے شہر ڈورانگو میں مسافر جہا اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 85 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں 97 مسافروں سمیت 101 افراد سوار تھے اور ریاست کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ۔ایرو میکسیکو کی پرواز اے ایم 2431 گواڈالوپے وکٹوریا ایئرپورٹ سے میکسیکو سٹی کی جانب جا رہی تھی کہ اڑان کے فوراً بعد ایئر پورٹ سے محض دس کلومیٹر کے فاصلے پر گر گیا۔حادثے کے بعد ریاست کے گورنر جوزے آئیسپورو نے ٹویٹ کی کہ اس واقعے میں کسی کی موت نہیں ہوئی لیکن کئی مسافر زخمی ہوئی ہیں۔ چند اطلاعات کے مطابق 85 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان الیجاندرو کارڈوزا نے بتایا کہ جہاز کے گرنے کے بعد وہاں آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے اور کسی مسافر کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ کئی مسافر اپنے پیروں پر چل کر جہاز سے نکلے ہیں ۔

شیئر: