Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینڈی مرے کی ہارڈکورٹ پر پہلی فتح

 
واشنگٹن: برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے17 ماہ بعد ہارڈ کورٹ پر پہلی فتح سمیٹ لی۔ انھوں نے واشنگٹن اوپن کے پہلے راونڈ میں امریکی کھلاڑی میکنزی میکڈونلڈ کو 3-6، 6-4 اور7-5 سے مات دیدی۔ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے تقریباً 17 ماہ بعد ہارڈ کورٹ پر فاتحانہ واپسی کرنے پر جذباتی ہوگئے۔ انھوں نے واشنگٹن اوپن کے پہلے راونڈ میں میزبان کھلاڑی میکنزی میکڈونلڈ کو 3-6، 6-4 اور7-5سے مات دے دی۔ اینڈی مرے انجری مسائل کی وجہ سے کھیل سے دوری اختیار کرنے پر مجبور تھے اور انہوں نے گرینڈ سلام مقابلوں سمیت کئی بڑے ٹورنامنٹس سے دستبرداری اختیار کر رکھی تھی۔ انہوں نے جون میں کوئنز اوپن ٹینس کے گراس کورٹ چند میچز کھیلے تھے لیکن پھر خاطرخواہ فٹنس حاصل نہ ہوپانے پر انھوں نے ومبلڈن میں شرکت سے گریزکیا تھا۔ واشنگٹن میں ہونے والے اس میچ میں انھوں نے میزبان کھلاڑی میکنزی پر 2 گھنٹے 37 منٹ کی جدوجہد کے بعد غلبہ حاصل کیا۔ مرے نے اس سے قبل مارچ 2017ء میں آخری بار انڈین ویلز کے ہارڈ کورٹ ایونٹ میں حصہ لیا تھا، جہاں پر انھیں اپنے ابتدائی میچ میں شکست ہوگئی تھی، دوسرے مرحلے میں ان کا سامنا ہموطن کھلاڑی اور فورتھ سیڈ کائل ایڈمنڈ سے ہوگا۔

شیئر: