Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنچ اوپن میں اپ سیٹ، اینڈی مرے بھی باہر

پیرس... فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ ہو اہے ۔عالمی نمبر ون برطانیہ کے اینڈی مرے سیمی فائنل میں شکست کے بعد فائنل کی دوڈ سے باہر ہو گئے۔ انہیں 5 سیٹس کے سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر سوئٹزرلینڈ کے اسٹینی سلاس واورینکا فائنل میں پہنچ گئے۔ ان کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال سے ہوگا جنہوں نے آسٹریا کے ڈومینک تھائم کو ہر ا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں9 فرنچ اوپن ٹائٹلز جیتنے والے رافیل نڈال نے آسٹریا کے ڈومینک تھائم کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔انہوں نے 6-3، 6-4 اور 6-0 سے کامیابی حاصل کر کے ریکارڈ دسویں مرتبہ ایونٹ جیتنے کی راہ ہموار کر لی۔ اینڈی مرے نے پہلے سیٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد سیٹ 7-6سے جیتا لیکن اگلے سیٹ میں واورنکا نے زبردست انداز میں واپسی کی۔-3 6سے کامیابی حاصل کر کے میچ برابر کردیا۔تیسرے سیٹ میں بھی دونوں حریفوں میں سخت مقابلہ ہوا لیکن 5-7 سے سیٹ جیت کر مرے نے پھر برتری حاصل کر لی۔چوتھے سیٹ میں واورینکا نے-6 7 سے فتح حاصل کر کے مقابلہ پھربرابر کردیا۔4 گھنٹے 34 منٹ تک جاری رہنے والے میچ کا پانچواں سیٹ توقعات کے برعکس یکطرفہ ثابت ہوا ۔

 

شیئر: