Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے وزراءسرکاری گاڑیاں استعمال نہیں کرینگے

اسلام آباد... تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزرا سرکاری گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔ ٹی وی انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے زیادہ تر لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں موجود ہیں سب نے رضاکارانہ طور پر کہا ہے کہ حکومتی عہدے ملنے کے بعد بھی اپنی گاڑیاں استعمال کریں گے اور اپنے قائد کے اعلان کے مطابق ہم سب سادگی اختیار کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نو منتخب رکن حماد اظہر نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ سوچ پوری پی ٹی آئی میں ہے کہ صاحب حیثیت رہنما حکومتی اشیا استعمال نہیں کریں گے۔ تنخواہیں اور مراعات نہیں لیں گے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم سب لوگ بنی گالہ میں جمع تھے تو عمران خان نے کہا کہ جو لوگ وزیر بنیں گے وہ 1300 سی سی گاڑی استعمال کریں گے۔ عمران خان کی اس بات پر وہاں بیٹھے تمام لوگوں نے کہا کہ ہم کیوں حکومتی گاڑیاں استعمال کریں، ہم سب اپنی گاڑیوں پر آئیں گے جس پر عمران خان نے خوشگوار حیرت سے کہا اچھا! تو آپ سب یہ سوچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:فواد چوہدری کی چیف جسٹس سے ملاقات
 

شیئر: