Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑھتی عمر میں ہڈیوں اور جوڑوں کا تحفظ کیسے ؟‎

انسانی جسم خون ، گوشت پوست  اور ہڈیوں کے ڈھانچے کا مجموعہ ہے .  اور یہی ہڈیاں  جسم کو ساخت ، مضبوطی اور خوبصورتی فراہم کرتی ہیں .   ہڈیوں اور جوڑوں  کے امراض سے متعلق   جدید طب کا یہ ماننا ہے کہ  یہ بیماریاں اچانک  نہیں گھیرتیں بلکہ اس میں بہت سے عوامل کارفرما ہوتے ہیں .  نوعمری اور جوانی  میں  ان تکالیف کا تدارک نہ کرنا جو بڑھاپے میں پریشانی کا سبب بن سکتی ہیں  ،  عمر کے حساب سے غیر متوازن غذا کا استعمال ، چوٹ لگنے پر لاپرواہی ،  انسانی جسم کی استعداد سے بڑھ کر کام کرنا بڑھتی عمر میں ہڈیوں اور جوڑوں کی تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ والدین سے نقص شدہ ڈی این اے کا بچے میں منتقل ہونا ، ایسا کام کرنا جس میں جوڑوں پر دباؤ پڑے ، پریشانی ، ذہنی دباؤ اور ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دینا بہت سی پیچیدگیوں کا سبب بنتا ہے ۔ 
ڈاکٹر عام طور پر اس کاسبب کیلشیم کی کمی بتاتے ہیں ۔ اگر آپ اپنی ہڈیوں کو ہمیشہ مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو پھلوں سبزیوں زیتون کے تیل اور مچھلی وغیرہ کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں  ۔ پالک ،  شلجم ،  مچھلی ،  تل ، بادام اود دودھ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ یہ بڑھتی عمر میں ہڈیوں میں آنے والی کمزوری سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ بولو گنا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ غذائیں امراض قلب ، الزائمر اور کینسر جیسے امراض سے بچانے میں بھی مدد دیتی ہیں ۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ عام طور پر عمر بڑھنے سے کولہوں کے جوڑ کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور ان میں فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تاہم یہ غذائیں ان ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوطی فراہم کرتی ہیں اور کیلشیم اور میگنیشیم کی ضروری مقدار مہیا کرتی ہیں ۔
 

شیئر: