Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام میں کوئی بنگلہ دیشی نہیں، بنگلہ دیشی وزیر

نئی دہلی۔۔۔۔آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن ( این آر سی) کا دوسرا مسودہ پیش کئے جانے کے بعد جہاں ایک طرف ہنگامہ آرائی جاری ہے وہیں بنگلہ دیش کے وزیر مواصلات و نشریات حسن الحق نے کہا کہ یہ ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔ اس سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آسام میں کوئی بنگلہ دیشی درانداز نہیں۔ جو لوگ وہاں آباد ہیں وہ طویل عرصے سے قیام پذیر ہیں۔ غیر قانونی طور پر قیام کرنیوالوں کے ہم بھی خلاف ہیں۔جو روہنگیا غیر قانونی طریقے سے بنگلہ دیش میں سکونت پذیر ہیں انہیں بھی واپس بھیجا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ جن 40لاکھ افراد کے نام فہرست سے کاٹے گئے ہیں ان میں سے زیادہ تر افراد کو بنگلہ دیشی قراردیا جارہا ہے۔ ہندوستان نے  اس معاملے میں سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں  کہا کہ ملک میں صرف ہندوستانیوں کو رہنے کا حق ہے۔ ملک میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی مرتبہ بیان منظر عام پر آیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’این آر سی ‘‘کیا ہے؟

شیئر: