Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10سال کی سزا سنتے ہی ملزم کٹہرے سے فرار

بڑوانی۔۔۔۔مدھیہ پردیش کی ضلعی عدالت نے زیادتی کیس  کی سماعت کرتے ہوئے 28سالہ نوجوان کو 10سال قید کی سزا سنائی۔ملزم قید کی سزا سنتے ہی عدالت کے کٹہرے سے کود کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی تلاش شروع کردیا۔ راجپور تھانہ کے انچارج انسپکٹر راجیش یادو نے بتایا کہ ضلع سیشن جج سمیر  واسوی گاؤ کے رہنے والے وجے سولنکی کو بچی سے زیادتی کا مجرم قراردیا۔ فاضل جج نے مجرم کو 10سال قید با مشقت اور 7ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔عدالت میں جیسے ہی سزا کا اعلان کیا گیا ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔فاضل جج کے حکم پر عدالت کے منشی نے دیر رات  مجرم کے فرار ہونے کی اطلاع پولیس کودی اور ایف آئی آر درج کرائی۔راجیش نے اطمینان دلایا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -’’ٹرائی‘‘ کے چیئرمین چیلنج میں ناکام،آدھار نمبر شیئر نہ کرنے کی ہدایت

شیئر: