سعودی پروجیکٹ: یمن سے 5 ہزار 228 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا گیا
اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 513 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے اگست کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے 5 ہزار 228 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں 5 ہزار 151 ناکارہ یا پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس اور 69 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں شامل ہیں۔
2018 میں پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 513 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔ دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔
سعودی عرب، شاہ سلمان مرکز کے مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد سویلین سیفٹی کو بڑھانا، یمنی عوام کو محفوظ اور با وقار زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے۔
