سعودی ولی عہد سے یوکرینی صدر کا رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد
دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا( فوٹو: ایس پی اے، اے ایف پی)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران یوکرینی صدر نے سعودی ولی عہد کو علاقائی دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
