Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلف برداری میں غیر ملکی شخصیات شریک نہیں ہونگی

اسلام آباد... تحریک انصاف نے وزیرِاعظم کی حلف برداری کی تقریب میں غیرملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔جمعرات کو ایک بیان میں ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرِ اعظم کی حلف برداری کی تقریب انتہائی سادگی کےساتھ منعقد کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی ایوانِ صدر میں سادہ تقریب میں وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب مکمل طور پر قومی تقریب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے چند ذاتی دوستوں کو بیرون ملک سے تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائےگا ۔کسی بھی بیرونی شخصیت کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
مزید پڑھیں:آپ کی محبتوں اور نیک تمناوں کا شکریہ

شیئر: