Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراٹھا ریزرویشن پر فڑنویس نے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ پرجاری ہنگاموں کے مابین ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس کے دوران مراٹھا ریزرویشن سے متعلق  غوروخوض کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملہ پر مہاراشٹر حکومت بِل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق  نومبرکے شرو ع میں مراٹھا ریزرویشن پر بل پیش کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ فڑنویس نے مراٹھا طبقہ کے وفد کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔واضح رہے کہ مراٹھا سماج کے لوگوں نے 16 فیصد ریزوریشن کے مطالبے پراحتجاجی مظاہرہ اور پُرتشددہنگامہ برپا کررکھا ہے جس میں ابتک6 افراد نے خودکشی کرلی جبکہ متعدد اقدام خودکشی پر حراست میں لئےجاچکے ہیں۔ آزاد میدان میں مراٹھا کرانتی کی طرف سے بلائی گئی ’’جیل بھرواندولن‘‘تحریک اختتام کو پہنچ گئی جس میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مراٹھا ریزرویشن تحریک کی جانب سے’’ممبئی میں جیل بھرو اندولن‘‘

شیئر: