Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے عسکری ٹھکانوں کی جاسوسی کرنے پر یمنی کو سزائے موت

    ریاض- - - - یہاں فوجداری کی عدالت نے سعودی عرب کے عسکری ٹھکانوں اور سرکاری مقامات کی جاسوسی کرنے پر یمنی شہری کو موت کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق یمنی  شہری واٹس ایپ پر حوثی باغیوں سے ہدایات لیتا رہا تھا اور مالی معاوضے  نیز اعلیٰ عہدے کے وعدے پر دہشت گرد حوثیوں کو مملکت مخالف اطلاعات فراہم کر رہا تھا اس نے سرکاری اداروں اور املاک نیز ملکی امن و امان کو نقصان پہنچانے کی غرض سے عسکری و سرکاری ٹھکانوں کے نقشے حوثیوں کو فراہم کئے تھے۔ وہ حوثیوں کا پرجوش حامی تھا۔ سعودی عرب کی میزبانی میں رہ رہا تھا۔ اسے سعودی حکومت نے"ہویۃ زائر"دے رکھا تھا۔ یہاں قیام کی سہولتیں بھی اسے مہیا تھیں۔ عدالت نے یمنی ملزم کے خلاف عائد کردہ تمام الزامات ثابت ہو جانے پر نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مدینہ: سیاحتی بس، 8زبانوں میں گائیڈ مہیا

شیئر: