Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا سینٹرل کنٹریکٹ: فخر، بابر، امام ، حسن ، فہیم اور شاداب کی ترقی

 
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کرکٹرز کی فہرست تیار ہو گئی ہے تاہم تنازعات سے دوچار احمد شہزاد اور عمر اکمل کیلئے اس میں جگہ بنانا ممکن نظر نہیں آتا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید اور تینوں فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے باہمی مشورے سے یہ فہرست تیار کی اور اس پر ہیڈ کوچ کی رائے بھی لی جائے گی۔ فہرست آسٹریلیا میں چھٹیاں گزارنے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھیجی جا رہی ہے ۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ کیس میں ملوث اوپنر احمد شہزاد اورتنازعات کو دعوت دینے والے بیٹسمین عمر اکمل کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول ممکن دکھائی دے رہا ہے ۔ حالیہ دورئہ زمبابوے میں ون ڈے سیریز سے مکمل طور پر باہر رہنے والے آل راونڈر محمد حفیظ کے علاوہ فاسٹ بولراور وہاب ریاض کی تنزلی کا امکان ہے۔ شاندار کارکردگی دکھانے والے فخرزمان کے علاوہ بابر اعظم، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان کو ترقی ملے گی۔اسی طرح آصف علی، حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آصف ذاکر، عامر یامین، عمر امین اور بلال آصف کیلئے ڈی کیٹیگری میں جگہ بنانا مشکل ہوگیا ہے۔پراسرار انجریز سے دوچارعماد وسیم کی بی کیٹیگری بھی خطرے میں ہے اور رومان رئیس بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہوتے نظر آرہے ہیں۔کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، محمد عامر اور یاسر شاہ اے کیٹیگری میں برقرار رہیں گے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی طرف سے فہرست کی واپسی پر اسے منظور ی کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو پیش کردیا جائے گا۔

شیئر: