Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کی سب سے قدیم پبلک لائبریری کولون میں ہے

 کولون....  جرمنی کے مشہور ثقافتی شہر کولون میں ایک قدیم عمارت کی کھدائی  کے دوران ملک کی سب سے قدیم لائبریری کا سراغ ملا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہناہے کہ لائبریری کے آثار صدیوں پرانی عمارت کی دیوار میں نظرآئے اور کھدائی کے بعد حیرت انگیز طور پر اس بڑی لائبریری کا سراغ ملا جسے اب ملک کی سب سے پرانی لائبریری قرار دیا جاسکتا ہے۔ دیوار سے پرانے مخطوطات، فرامین اور نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں جنکی تعداد 20ہزار تک بتائی جاتی ہے۔ یہ لائبریری شہر کولون کے وسط میں واقع ہے۔ لائبریری کا سراغ لگانے والے ماہرین  کا تعلق رومن ، جرمن میوزیم سے تھا جو شہر کا سب سے بڑا میوزیم ہے۔میوزیم کے نگراں ڈرک شمز کا کہناہے کہ لائبریری کا سراغ ملنا جرمن تاریخ کا ایک زریں باب ہے او راسکا تعلق دوسری صدی عیسوی کے وسطی زمانے سے ہے۔ واضح ہو کہ اس زمانے میں کولون کو حکمراں رومنز کی نسبت سے کولونیا کہا جاتا تھا جو آج کل مخفف ہوکر کولون رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -الاسکا اسٹیٹ پارک کے گرد 1000پائونڈ وزنی بھاری بھرکم ریچھ کی چہل قدمی

شیئر: