Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کی سعودی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

ویانہ ۔۔۔۔۔ایک بین الاقوامی ادارے نے رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب تیل کے صارفین کے ساتھ اپنے عہدوپیمان پورے کررہا ہے۔ تیل ریکارڈ مقدار میں عالمی مارکیٹ کو فراہم کرنے میں لگا ہوا ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے جولائی کے مہینے میں تیل کی رسد بڑھائی۔ سعودی عرب نے یومیہ کی بنیاد پر 2لاکھ 30ہزار بیرل تیل زیادہ فراہم کیا۔ مملکت میں تیل کی یومیہ پیداوار 10.65ملین بیرل ریکارڈ کی گئی۔2016کے بعد تیل پیداوار میں مملکت کی جانب سے یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اسلامی امور نے ضیوف الرحمان کی آگہی کیلئے سہ جہتی پروگرام کا افتتاح کر دیا

شیئر: