Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا میچ جیت کر کم بیک کرینگے، شکیب الحسن

بی سیٹری : بنگلہ دیشی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ناقص بیٹنگ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کا سبب بنی۔دوسرا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔ بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی قائد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹیم مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی جس کی وجہ سے ہم بڑا ہدف نہ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شکست کو مثبت لیں گے اور آخری دو میچز میں بہتر کھیل پیش کر کے سیریز جیتنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں اسلئے سیریز میں اسے زیر کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں 100فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

شیئر: