Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ کیلئے دنیا کے پہلے آل راونڈر کامنفرد ریکارڈ

 
ہرارے:پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر محمد حفیظ منفرد عالمی ریکارڈ کے مالک بن گئے ۔ محمد حفیظ گزشتہ برس غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہوگئے تھے۔بولنگ ایکشن کی کلیئرنس کے بعد محمد حفیظ کو زمبابوے میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں موقع دیا گیا تاہم وہ سیریز کے پہلے دونوں میچز میں اپنی بیٹنگ سے کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکے جس کا نقصان ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر ہوا اور وہ ایک بار پھر ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں ۔اس تمام صورتحال کے باوجود محمد حفیظ ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے جو دنیائے کرکٹ میں اس سے قبل کسی کھلاڑی نے نہیں بنایا۔محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1500 یا اس سے زائد رنز اور 50 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے آل راونڈر بن گئے۔دنیائے کرکٹ میں صرف 5 آل راونڈر ایسے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 50 یا اس سے زائد وکٹیں اور ایک ہزار رنز اسکور کئے ہیں۔ ان آل راونڈرز میں شاہد آفریدی، شکیب الحسن، ڈوائن براوو اور تھسارا پریرا شامل ہیں۔ محمد حفیظ نے 1500 رنز مکمل کرکے ان تمام آل راونڈر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

شیئر: