Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ا سکاٹ لینڈ:کچرے میں پھینکے گئے لاٹری ٹکٹ نے کروڑوں کا مالک بنا دیا

لندن.... اسکاٹ لینڈ کے شہر ابارڈین کے نزدیک واقع ایک قصبے میں قسمت کے دھنی عمر رسیدہ جوڑے کو پھٹے ہوئے لاٹری ٹکٹ سے 5.8 کروڑ پونڈ (7.5 کروڑ ڈالر) مل گئے۔ 67 سالہ برطانوی شہری فریڈ ہیگنز اور ان کی اہلیہ لیزلی ہیگنز اپنا لاٹری ٹکٹ چیک کروانے کےلئے مقامی اسٹور پہنچے تھے۔ لاٹری مشین چلانے والے نوجوان آپریٹر نے یہ کہتے ہوئے ان کا ٹکٹ پھاڑ کر کچرے کی باسکٹ میں پھینک دیا کہ اس پر انعام نہیں نکلا۔ تاہم مشین نے ایک تحریری پیغام نکالا جس میں کہا گیا کہ مذکوہ ٹکٹ کو سنبھال کر رکھا جائے۔اسٹور کے معاون نگراں نے پھٹے ہوئے ٹکٹ کے ٹکڑے کچرے کی باسکٹ سے نکال کر واپس ہیگنز کودیدیئے۔ ہیگنز اور ان کی اہلیہ کو یہ ناقابل یقین خوش خبری ملی کہ ان کے ٹکٹ نے 5 کروڑ 79 لاکھ 75 ہزار 367 پاو¿نڈ کی انعامی رقم جیت لی ہے۔ہیگنز کے مطابق لاٹری ٹکٹ دو حصّوں میں تقسیم تھا مگر ا±س پر تمام نمبر واضح طور پر موجود تھے۔
 

شیئر: