Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے سویڈش امدادی بحری جہاز روک لیا

غزہ ۔۔۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ پٹی جانے کی کوشش کرنے والی ایک امدادی کشتی کو روک لیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق سویڈش امدادی کشتی غزہ پٹی کی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی تھی۔ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری امدادی کشتی تھی، جو غزہ پٹی جانا چاہتی تھی۔ اسرائیل نے ایک دہائی سے بھی زائد عرصے سے اس فلسطینی علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے، جس کے باعث وہاں روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ چکی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے غزہ پٹی کا محاصرہ کیا گیا ہے۔

شیئر: