Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا ایئر پورٹ پر طیارے میں بم کی افواہ پر بھگدڑ

فلوریڈا۔۔۔امریکی ریاست فلوریڈا میں ایئر پورٹ پر مسافر طیارے میں بم کی افواہ پر بھگدڑ مچ گئی۔نارویجن ایئرلائنز کے طیارے میں مسافر نے پسند کی سیٹ نہیں ملنے پر یہ افواہ پھیلاد ی کہ طیارے میں بم موجود ہے۔جس کے بعد فلوریڈا ایئرپورٹ پر موجود طیارے کے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی اور مسافر طیارے سے باہر آئے۔ واقعہ کے وقت 333مسافروں کے علاوہ عملے کے 12ارکان بھی موجود تھے۔ ان سب کو طیارے سے باہر آنا پڑا۔ بعد میں طیارے کی چیکنگ کی گئی مگر کوئی بھی مشتبہ یا خطرناک چیز نہیں ملی اور طیارے کو کچھ دیر کی تاخیر کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔ افواہ پھیلانے اور مسافرو ں کو پریشان کرنے والے مسافر کو پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد ایف بی آئی کے حوالے کردیا ہے اور اب وہی اس پورے معاملے کی تحقیق کررہی ہے۔ یہ واقعہ اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پیش آیا۔

شیئر: