Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ: بارڈر گارڈز کا الشرم ساحل پر سمندر کی صفائی مہم کا آغاز

مدینہ ریجن میں بارڈر گارڈ نے الشرم ساحل پر سمندری تہہ کی صفائی کے لیے رضاکارانہ اقدام شروع کیا ہے جس میں رضاکار غوطہ خوروں نے بھی حصہ لیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ، آبی حیات کی حفاظت اور رضاکارانہ جذبے اور ٹیم ورک کے فروغ کے لیے بارڈر گارڈ کے عزم کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ سرگرمی قدرتی وسائل کے پائیدار تحفظ اور سمندری ماحول کی حفاظت میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

شیئر: