Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو پر فٹبال کی شکل کے بادل سے سنسنی پھیل گئی

ماسکو.... علم طبعیات اور کیمیا اس بات پر متفق ہیں کہ بادلوں کی تشکیل میں بہت سے عوامل کارفرما ہیں۔ اسی وجہ سے دنیا کے مختلف علاقے کے لوگ اکثر طرح طرح کی شکلیں آسمان پر دیکھتے ہیں جو بادلوں نے اختیار کررکھی ہوتی ہیں۔ اب روسی دارالحکومت ماسکو کی ایک بلند و بالا عمار ت کے اوپر لوگوں نے ایک بڑے حجم والا فٹبال نما بادل دیکھا۔ یہ بادل ماسکو کے آندروپوف ایونیو میں نظر آیا اور لوگ طرح طرح کی اس کی تاویل کرنے لگے۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ دوسری دنیا کی کوئی سواری ہے جس پر سوار ہوکر کچھ ایلینز آئے ہیں اور کرہ ارض پر اترنا چاہتے ہیں۔ بہت سے لوگوں میں خوف وہراس بھی پایا گیا۔ اسکی تصویر اتارنے والے لوگوں کا کہناہے کہ انکی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے اور وہ کس کی تصویر اتار رہے ہیں تاہم انہوں نے اس صورتحال کو کیمرے میںاتار لیا۔ دوسری جانب سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ خاص قسم کا بادل ہے جو اندرونی طور پر کھوکھلا ہوتا ہے اور اسکی بیرونی پرت پھولی سی لگتی ہے۔ موسم اچھا ہو تو ایسے بادلو ں کی تشکیل زیادہ ہوتی ہے کیونکہ اگر وہ زیادہ نیچے اتر آئیں تو زیادہ بارش کا سبب بھی بنتے ہیں۔

شیئر: