Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشما سوراج کا دورہ ازبکستان، علاقائی اہمیت کے امور پربات چیت

تاشقند- - - - وزیر خارجہ سشما سوراج نے 3 ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوو اور وزیر خارجہ عبدالعزیز كمیلوو کے ساتھ تجارت، دفاع،سیکیورٹی سمیت دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹوئٹ پر تحریر کیاکہ سشما سوراج نے ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوو سے ملاقات کے بعدتاشقندمیٹنگ میں ازبک صدر شوکت مرزيوو کےدورہ ہند پر تبادلہ خیال کیا ۔ مرزيوو کے اسی سال ہندوستان آنے کی توقع ہے۔ سوراج نے اریپوو کے ساتھ ہندوستان ازبکستان کے دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سشما سوراج نے وزیر خارجہ عبدالعزیز كمیلوو کے ساتھ ملاقات کرکے تجارت، دفاع اور سیکورٹی سے متعلق موضوعات پر بات چیت کی۔  کمار نے ٹویٹ پر تحریر کیا کہ سشما نے تاشقند میں مقیم ہندوستانی کمیونٹی سےبھی خطاب کیا۔ واضح ہوکہ سشما کے دورہ  قازقستان، کرغیزستان اور ازبکستان کو مغربی ایشیائی ممالک کے ساتھ سفارتی شراکت کو مستحکم کرنےکے نقطہ نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دفعہ 35پر آج کشمیر میں ہڑتال ، سیاحوں کی آمدورفت معطل

شیئر: