Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

138سالہ تاریخی مغل سرائے جنکشن کا نام تبدیل

چندولی۔۔۔۔مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کی تاریخ کا سورج138سال بعد غروب ہوگیا۔اتر پردیش کے ضلع چندولی میں واقع مغل سرائےاسٹیشن کو مغلوں کی علامت سمجھے جانے والے مغل سرائے جنکشن کا نام تبدیل کرکے مرکزی حکومت نے اس کانیا نام پنڈت دین دیال اپادھیائے رکھ دیا ہے۔ مغل سرائے جنکشن کے نئے نام کی نقاب کشائی کیلئے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  وزیر ریل پیوش گوئل ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ سمیت متعدد وزراء اور چندولی کے رکن پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہند  ناتھ پانڈےنے  بھی شرکت کی۔واضح ہو کہ سب سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ نے ہی مغل سرائے کا نام تبدیل کرنے کا مشورہ مرکزی حکومت کو دیا تھاجس کی اجازت وزارت داخلہ سے موصول ہونے کے بعد3جولائی کو گورنر رام نائک نے نام تبدیل کرنے کی اجازت دی تھی لیکن آج  اسے عملی جامہ پہنانے کی کارروائی کی جائیگی۔اس جنکشن سے روزانہ ملک کے مختلف گوشوں میں 200سے زائد ٹرینوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ تاریخ پر نظر ڈالیں تو 1862ء میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی جانب سے دہلی سے ہاوڑا تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ عمل میں آیا۔ اسی دوران 1880ء میں مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کی عمارت تعمیر کی گئی بعد ازاں مغل سرائےکےنام معروف ہوگیا ۔ یہ اسٹیشن اب مخصوص فرقہ کی نظر ہوکر ’’پنڈت دین دیال اپادھیائے ‘‘کے نام سے جانا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’ہاں میں مداری ہوں‘‘، شیوراج چوہان

شیئر: