Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ریزرو میں صحرائی کمپنگ کا نیا تجربہ ’کارواں الحسکی‘

سعودی عرب میں امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے موسم سرما سیزن درب زبیدہ 2025 کے تحت صحرائی کیمپنگ کا نیا تجربہ ’دا لیف‘ کے عنوان سے متعارف کرایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کیمپنگ کے قدیم تصور کو نئی اور جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے جہاں صحرائی رات کے سناٹے اور دن کی تیز روشنی کا حسین امتزاج سیاحوں کو ایک نئے تجربے سے روشناس کراتا ہے۔
’دا لیف‘ کیمپنگ سائٹ میں نصب خیموں میں ہر قسم کی جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ تفریح کے لیے واکنگ ٹریکس بھی خصوصی طور پر بنائے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں صحرائی طرزِ زندگی اور فطرت کے قریب سے مشاہدہ کا بہترین انتظام ہے۔
ریزور میں کیمپنگ کے لیے ’کاروان الحسکی‘ کی سہولت بھی مہیا ہے جو تفریح کے شوقین افراد کے لیے مثالی تجربہ ہوگا۔

کارواں الحسکی کیمپنگ پروگرام کے لیے تین آپشنز موجود ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)

موسم سرما درب زبیدہ 2025 پروگرام کے تحت کارواں الحسکی کیمپنگ پروگرام کے لیے تین آپشنز مہیا کیے گئے ہیں۔
انفرادی کارواں میں چار افراد کی گنجائش ہے۔ دوسرا آپشن 8 افراد اور تیسرا تین یونٹس پر مشتمل ہے جس میں 12 افراد کی گنجائش ہوگی۔
ان آپشن میں سے کسی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ چھوٹے خاندان والے اپنی سہولت کے مطابق چھوٹا کارواں بک کراسکتے ہیں جبکہ اجتماعی کیمپنگ کے لیے تین یونٹ والے کارواں کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

 

شیئر: